بلاول بھٹو زرداری کا مادر جمہوریت کی ساتویں برسی پر خراج عقیدت

پاکستان میں عوامی جدوجہد کی تاریخ بیگم بھٹو کے ذکر کے بغیر نامکمل ہوگی ، پیغام

منگل 23 اکتوبر 2018 20:06

بلاول بھٹو زرداری کا مادر جمہوریت کی ساتویں برسی پر خراج عقیدت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نی"مادرِجمہوریت" کی ساتویں برسی کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی جدوجہد کی تاریخ بیگم بھٹو کے ذکر کے بغیر نامکمل ہوگی بیگم بھٹو ضیائ کی آمریت کو للکارنے والی پہلی آواز تھیں انہوں نے سیاہ ترین دور میں جمہوریت کے روشن خواب کی پرورش کی ان کی قیادت میں پاکستانی خواتین نے بھی بحالی جمہوریت کی تحریک میں شاندار تاریخ کی تھی بیگم نصرت بھٹو نے تاریخ کی ایک بدترین آمریت کا سامنا بڑی بھادری سے کیا:انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے حقوق کی خاطر انہیں اپنا پورا خاندان قربان کرنا پڑا لیکن وہ اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں ایسی قربانی کی مثالیں پوری انسانی تاریخ میں انگلیوں پر گننے جتنی بھی نہیں ملتیں: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے نظریئے، شہید بی بی کے ویڑن اور بیگم بھٹو کی جدوجہد کو بارآور کرے گی۔

۔ ۔طارق ورک: