Live Updates

پی ٹی آئی وزرائ کے بیان سے یہ حقیقت عیاں ہو رہی ہے، سعید غنی

نیب ، ایف آئی اے کے ہیڈکوارٹرز بنی گالہ منتقل ہوگئے ہیں ، وزرائ کے دھمکی آمیز بیان کہ حکومت مخالف سیاستدانوں کے خلاف مقدمات تیار ہیں جلد پکڑے جائیں گے، فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

منگل 23 اکتوبر 2018 20:06

پی ٹی آئی وزرائ کے بیان سے یہ حقیقت عیاں ہو رہی ہے، سعید غنی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) نپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزرائ کے بیان سے یہ حقیقت عیاں ہو رہی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کے ہیڈکوارٹرز بنی گالہ منتقل ہوگئے ہیں کیونکہ وزرائ کے دھمکی آمیز بیان کہ حکومت مخالف سیاستدانوں کے خلاف مقدمات تیار ہیں اور جلد پکڑے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا ہنر رکھنے والے فواد چوہدری کو چاہیے کہ آصف علی زرداری کی فکر کرنے کی بجائے عمران خان اور پی ٹی آئی کی فکر کریں۔

انہو ں نے کہا کہ آصف علی زرداری جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف کردارکشی کی مہم پیپلزپارٹی مخالفین کا پرانا ہتھیار ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ کرائے کے لائو ڈ اسپیکر وفاد چوہدری قوم کو یہ بھی بتائیں کہ کس خوف کی وجہ سے عمران نیازی اقوام متحدہ نہیں گئے۔ جہاں انہیں قوم کی نمائندگی کرنا تھی۔ن
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات