Live Updates

فیاض چوہان پہلے بولنا سیکھے پھر سیاست کرے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

ان کی زبان سے خاندانی تربیت عیاں ہو رہی ہے،ملک سیاسی انتشار، معاشی عدم استحکام اور عالمی دنیا میں مذاق بن رہا ہے، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

منگل 23 اکتوبر 2018 20:06

فیاض چوہان پہلے بولنا سیکھے پھر سیاست کرے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فیاض چوہان پہلے بولنا سیکھے پھر سیاست کرے۔ ان کی زبان سے خاندانی تربیت عیاں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک سیاسی انتشار، معاشی عدم استحکام اور عالمی دنیا میں مذاق بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت جلد صرف اقتدار ہی نہیں سیاست بھی چھوڑ دیں گے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سونامی نے دو ماہ کے اندر ہی ملک میں تباہی مچا دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات