ایف آئی اے کاانسانی اسمگلروں اور لینڈ روٹ ایجنٹس کیخلاف کریک ڈائو ن ،تین گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 20:14

ایف آئی اے کاانسانی اسمگلروں اور لینڈ روٹ ایجنٹس کیخلاف کریک ڈائو ن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) ایف آئی اے ٹیموں نے انسانی اسمگلروں اور لینڈ روٹ ایجنٹس کیخلاف کریک ڈائو ن کرتے ہوئے تین انسانی سمگلروںکو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او وسیم ڈار نے نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے تین انسانی اسمگلروں حاجی رمضان،کاشف اور مختار احمد کو گرفتار کیا ۔ گرفتار انسانی اسمگلرز لوگوں کو غیر قانونی طور پر سائوتھ افریقہ،ترکی،یونان سمیت دیگر ممالک بھجوا تے تھے۔

متعلقہ عنوان :