ڈاکٹر طاہر القادری کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 20:14

ڈاکٹر طاہر القادری کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک ہفتہ سے علیل تھے تاہم انہیںسوموار کیروز طبیعت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت میں بہتر ی آنے پر ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا ہے ۔