راولپنڈی پولیس کی منشیات ٖفروشوں کے خلاف کارروائی،15ملزمان گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 20:16

راولپنڈی پولیس کی منشیات ٖفروشوں کے خلاف کارروائی،15ملزمان گرفتار
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور کھلی شراب بر آمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے رشید سے 1220گرام چرس ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے بابر سے 300گرام چرس ،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے رحمان سے 200گرام چرس ،تھانہ صدربیرونی پولیس نے عادل سے 210چرس ، تھانہ گو جر خان پولیس نے نعمان سے 150گرام چرس ،اور مبشر سے 05لیٹر کھلی شراب ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہزاد سے 10لیٹر کھلی شراب ،تھانہ سول لائن پولیس نے نقاش سے 09لیٹر کھلی شراب ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے افتخار سے 20لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر واہ پولیس نے حمزہ سے 40لیٹر کھلی شراب ،تھانہ سٹی پولیس نے عبدالواحدسے 08لیٹر کھلی شراب ، تھانہ گنج منڈی پولیس نے کامران سے 10لیٹر کھلی شراب ،اور حمزہ سے 05لیٹرکھلی شراب ،تھانہ وارث خان پولیس نے شیراز سے 10لیٹرکھلی شراب اور نواب سے 10لیٹرکھلی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :