خوفناک فضائی حادثہ، پاکستان کا بڑا ائیرپورٹ بند کر دیا گیا

کوئٹہ ائیرپورٹ ایک طیارے کا ٹائر برسٹ ہونے کی باعث بند کردیا گیا، اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 20:24

خوفناک فضائی حادثہ، پاکستان کا بڑا ائیرپورٹ بند کر دیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) کوئٹہ ائیرپورٹ ایک طیارے کا ٹائر برسٹ ہونے کی باعث بند کردیا گیا اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والے پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا ،ائیر پورٹ کلئیر ہونے پر کراچی جانے والے پرواز تین گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی ،پی آئی اے حکام کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ کو ایک طیارے کا ٹائر برسٹ ہونے کی باعث عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا ،کوئٹہ ائیر پورٹ کے رن وے کی عارضی بندش کی وجہ سے پی آئی اے کی اسلام آباد سے کو ئٹہ کی پرواز پی کے 363 کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا ،اسٹیشن ائیرپورٹ منیجر نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے بعد ائیرپورٹ کے رن وے کو کلئیر کردیا گیا جس کے بعد کراچی جانے والے پرواز تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد کوئٹہ پہنچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :