شمالی وزیرستان میں آئل کمپنی کے ملازمین اغوا کے بعد قتل

4 افراد کو گاڑی سمیت زندہ جلا دیا گیا۔مقتولین میں تین غیر ملکی ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 20:21

شمالی وزیرستان میں آئل کمپنی کے ملازمین اغوا کے بعد قتل
شمالی وزیر ستان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) : شمالی وزیر ستان میں آئل کمپنی کے 4 ملازمین اغواء کے بعد قتل کر دئیے گئے۔ملازمین کو گاڑی سمیت جلا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے یہ خبریں آرہی تھیں کہ شمالی وزیر ستان میں آئل کمپنی کے چار ملازمین لاپتہ ہوچکے ہیں اور انکا کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔تاہم کچھ دیر بعد آنے والی اطلاعات نے یہ بات واضح کر دی کہ ان چاروں افراد کو اغواء کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ان چاروں افراد کو اب قتل کر دیا گیا ہے۔ان افراد کو گاڑی سمیت زندہ جلایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اغواکاروں نے چاروں ملازمین کو قتل کردیا اور گاڑی کو آگ لگادی۔ مغویوں میں تین غیر ملکی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی علاقے سے اور اسی کمپنی کے 2 ملازمین اغوا کرلیے گئے تھے۔تحصیل شیواہ اور سپین وام میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے دو اہلکارانجینئر زاہد محمود اور ممتاعلی شاہ کو پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقے آباخیل اولام الگڑ سے اغوا کیا گیا۔

مغویوں کی تلاش کیلئے مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔ان اہلکاروں کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ دونوں اہلکاروں کو ممکنہ طور پر افغانستان لے جایا گیا ہے۔