Live Updates

اربوں ڈالرز کی برسات، وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں کامیاب

سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا، جبکہ پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ادھار تیل بھی دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی منگل 23 اکتوبر 2018 20:26

اربوں ڈالرز کی برسات، وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد ..
ریاض (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر 2018ء) اربوں ڈالرز کی برسات، وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں کامیاب، سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا، جبکہ پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ادھار تیل بھی دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کی مدت کیلئے متعدد اقتصادی معاہدے طے پا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمر اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھار تیل دے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔ تین سالہ معاہدوں پر دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔ سعودی عرب نے پاکستان میں آئل رئفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب نے بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی اور بلوچستان حکومت معدنیات کی تلاش کے معاملات طےکریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات کی تلاش اور آئل ریفانرری لگانے کے معاہدے کو طے کرنے کیلئے سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات