Live Updates

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا جھوٹ پکڑا گیا

اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی ویڈیوجاری کردی، اپوزیشن کی ویڈیو میں احتجاج کے دوران صرف بجٹ کی کاپیاں پھاڑی گئیں جبکہ فرنیچر بالکل ٹھیک پڑا ہوا ہے، اس کے برعکس اسپیکرکی ویڈیو میں ایوان میں توڑ پھوڑ دکھائی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اکتوبر 2018 20:32

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا جھوٹ پکڑا گیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر 2018ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی کا جھوٹ پکڑا گیا یا پھر اپوزیشن نے بھی جعلی ویڈیوجاری کردی۔ اپوزیشن کی جاری کردہ پنجاب اسمبلی کی ویڈیو میں جاری کی ہے جس میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران صرف بجٹ کی کاپیاں پھاڑی گئیں جبکہ فرنیچر بالکل ٹھیک پڑا ہوا ہے، اس کے برعکس اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ویڈیو میں فرینچرگرا ہوااور مائیک ٹوٹے ہوئے پڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا جھوٹ بے نقاب کردیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب حکومت کے بجٹ کے دوران اپوزیشن کے احتجاج کا نوٹس لیا تھا۔ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں اور خوب ہنگامہ آرائی بھی کی۔

(جاری ہے)

جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہم نے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان نہیں پہنچایا۔

تاہم احتجاج ضرور کیا ہے جو کہ اپوزیشن کا حق ہے۔ پرویز الٰہی نے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو جاری کی اور الزام لگایا کہ اپوزیشن کے 6 ارکان نے احتجاج کے دوران فرنیچر، مائیک اور دیگر سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ جس پر انہوں نے ان 6ارکان کی اسمبلی میں آنے پر پابندی عائد کردی۔وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چھ ارکان نے حمزہ شہبازکے اشارے پر ایوان میں توڑ پھوڑ کی۔

ان تمام ارکان کی تنخواہوں سے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ اپوزیشن نے جماعتوں نے 6ارکان پر پابندی لگانے پر شدید احتجاج کیا اور ایوان کی کسی بھی کاروائی کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔آج اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے ویڈیو جاری ہے جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جعلی ویڈیو کا پول کھل گیا ہے۔ اپوزیشن کی ویڈیو کے مطابق تمام فرینچراور باقی سامان اپنی جگہ ٹھیک پڑا ہوا ہے۔

صرف بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر پھینکی گئیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ جب تک ارکان اسمبلی کی عزت اور ایوان کا تقدس بحال نہیں ہوگا ہم اسمبلی میں نہیں جائیں گے اور روز پرویز الٰہی کو بے نقاب کریں گے۔ایوان کی اصل ویڈیو میں ساری کرسیاں درست پڑی ہوئی ہیں جبکہ اسپیکر کی فوٹیج میں کرسیاں اور میز گرا دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایوان میں ہنگامہ کرنے والے ارکان کی تعداد 12 ہے تاہم ابھی چھ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، ایوان کی ا سپیشل کمیٹی 16 اکتوبرکو ایوان میں فرنیچر، مائیک اور ریکارڈنگ کے دیگر آلات کی توڑ پھوڑ کے تخمینہ کیلئے بنائی گئی ہے، نقصان کے ذمہ دار ارکان سے ازالہ کروایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز، شہبازشریف کے خلاف کیس عمران خان، وزیر اعلیٰ اور سپیکر نے نہیں بلکہ نیب نے بنائے ہیں۔ نیب نے ان کے خلاف جو ایکشن لیا پنجاب اسمبلی یا حکومت کے وزراء کا اس سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا پنجاب اسمبلی میں ان کا ہنگامہ سمجھ سے با لا تر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات