وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کا نیشنل سکلز یونیورسٹی اور قومی نصاب کونسل کا دورہ

یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور کونسل کے سربراہ کی تعیناتی کیلئے فوری اقدامات کئے کرنے کی ہدایت

منگل 23 اکتوبر 2018 20:46

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کا نیشنل سکلز یونیورسٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل سکلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور قومی نصاب کونسل کے سربراہ کی تعیناتی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ منگل کو وفاقی وزیر شفقت محمود نے نیشنل سکلز یونیورسٹی اور قومی نصاب کونسل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر کو سکلز یونیورسٹی اور نصاب کونسل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو نیشنل سکلز یونیورسٹی بنانے کے لے ایکٹ پاس ہو چکا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ سکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر اور قومی نصاب کونسل کے سربراہ کی تعیناتی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :