سعودی عرب کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کا فیصلہ

منگل 23 اکتوبر 2018 20:46

سعودی عرب کا  پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر مالیات کا تیل ادھار پر لینے کے معاہدے پر عمل درآمد تین سال کیلئے ہوگا۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضا مند ہوگیا ہے اور کابینہ سے منظوری کے بعد منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔