ملک میں جمہوریت کیلئے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں،سینیٹر رحمان ملک

منگل 23 اکتوبر 2018 21:27

ملک میں جمہوریت کیلئے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں سب سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے ا بیگم نصرت بھٹو کو انکے برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں جمہوریت کیلئے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں ضیائ الحق کی بدترین آمریت کو للکارا اور ہر مشکل کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

ملک، قوم و جمہوریت کیلئے بیگم نصرت بھٹو نے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کی قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو جیسی قربانیوں کا انسانی تاریخ میں بہت کم مثالیں ملتی ہیں ان کے عزم و صبر و استقلال اور آمریت کیخلاف مزاحمت کی علامت تھیںبیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد و ہمت پاکستانی خواتین کیلئے مشعل راہ ہیںآج کے دن ہم بیگم نصرت بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

طارق ورک