Live Updates

عمران خان سے سعودی وزیر خزانہ سمیت دیگر وزاء اور اہم شخصیات کی ملاقاتیں،

سعودی وزراء کا پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار وزیرِ اعظم ملک میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا سعودی وزیر توانائی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے،طے شدہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 21:27

عمران خان سے سعودی وزیر خزانہ سمیت دیگر وزاء اور اہم شخصیات کی  ملاقاتیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے سعودی وزیر خزانہ احمد الجدان،سعودی وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر توانائی و معدنی وسائل انجینئر خالد الفالح سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین احمد الخطیب اور ڈائریکٹر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ یاسر الرمیان نے ملاقات کی،وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں انرجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے ’’ون ونڈو‘‘ آپریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو کسی قسم کی دقت نہ ہو، کاروباری طبقے کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خصوصی سیل قائم کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزراء نے پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پراجیکٹس پر گفتگو کی۔

ملاقات میں سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔سعودی وزیر توانائی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے، جس دوران طے شدہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ھارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات