مراد راس کا شاہدرہ کی نجی اکیڈمی کے نویں جماعت کے طالبعلم فرقان پر جسمانی تشدد کی خبر پر فوری ایکشن

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو جسمانی تشدد کے مرتکب ٹیچرحافظ عمیر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم سکولوں میں غیر قانونی حرکات کے مرتکب عناصر کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا :مراد راس

منگل 23 اکتوبر 2018 21:47

مراد راس کا شاہدرہ کی نجی اکیڈمی کے نویں جماعت کے طالبعلم فرقان پر جسمانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے شاہدرہ کی نجی اکیڈمی کے نویں جماعت کے طالبعلم فرقان پر جسمانی تشدد کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لاہوراور اکیڈمی انتظامیہ کو طلب کر لیا۔صوبائی وزیر مراد راس نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنسیم احمد زاہد کو جسمانی تشدد کے مرتکب ٹیچرحافظ عمیر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

صوبائی وزیر مراد راس کی جانب سے نجی اکیڈمی کو متاثرہ طالبعلم کو مفت تعلیم مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس نے ٹیوشن اکیڈمیوں اور گلی محلے میں کھلے چھوٹے نجی سکولوں پر حکومتی پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے درکار ضروری میکنزم تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈ کی سائنس لیب پر چوکیدار کے قبضے کی خبر پرکارروائی کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سے مذکورہ واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

صوبائی وزیرمراد راس کی ہدایت پر واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی او سیکنڈری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ سکولوں میں غیر قانونی حرکات کے مرتکب عناصر کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :