راکھی ساونت کا تنوشری دتہ کے 10کروڑ کے جواب میں 50کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

منگل 23 اکتوبر 2018 21:51

راکھی ساونت کا تنوشری دتہ کے 10کروڑ کے جواب میں 50کروڑ ہرجانے کا دعویٰ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے نے تنوشری دتہ کے 10 کروڑ کے ہرجانے کے جواب میں 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ا راکھی ساونت نے کہا کہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جھوٹے الزامات لگائے، تاکہ وہ پھر سے بولی وڈ میں آسکیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ تنوشری دتہ 10 سال بعد امریکا سے واپس آئی ہیں، چوں کہ اب ان کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے نہیں ہیں۔

راکھی ساونت کے مطابق ‘می ٹو‘ مہم کے ذریعے صرف الزام لگانے والی خواتین کے مؤقف کو سنا جا رہا ہے، ان مرد حضرات سے کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، جن پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ می ٹو مہم کے ذریعے ایسی لڑکیاں بھی الزام لگا رہی ہیں، جن کے ساتھ کبھی کچھ ہوا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ویڈیوز میں تنوشری دتہ کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الزام الزام بہت کھیل لیا، اب کورٹ کورٹ کھیلتے ہیں۔

ساتھ ہی راکھی ساونت نے کہا کہ وہ تنوشری دتہ کے 10 کروڑ کے ہرجانے پر ان کے خلاف 50 کروڑ کا دعویٰ دائر کریں گی۔اداکارہ نے تنوشری دتہ کو یاد دلایہ کہ 10 کروڑ کا دعویٰ دائر کرنے کے لیے 10 لاکھ عدالت میں جمع کروانے پڑتے ہیں اور وہ 50 لاکھ جمع کرواکر ان کے خلاف 50 کروڑ کا دعویٰ دائر کریں گی۔۔

متعلقہ عنوان :