اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کی 2017 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ‘ونڈر ویمن اب 2020 میں ریلیز کی جائیگی

منگل 23 اکتوبر 2018 21:51

اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کی 2017 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کی 2017 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ‘ونڈر ویمن‘ کی سیکوئل فلم کو اب جون 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ فلم کی نمائش ایک سال تک مؤخر کردی گئی۔

(جاری ہے)

’ونڈر ویمن 1984‘ کو پہلے 4 اکتوبر 2019 کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی جاری ہے، تاہم اب سے جون 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

پروڈکشن کمپنی نے فلم کی نمائش کو مؤخر کیے جانے کا کوئی سبب نہیں بتایا، تاہم اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔دوسری جانب گال گدوت نے بھی اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ اب ان کی فلم 5 جون 2020 کو ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ ’ونڈر ویمن 1984’ میں گال گدوت مرکزی کردار میں نظر آئینگی، جب کہ اس بار بھارتی اداکارہ 26 سالہ سندریا شرما بھی اس فلم میں ایکشن میں نظر آئینگی۔۔

متعلقہ عنوان :