کراچی ،کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب کرلیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 21:53

کراچی ،کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب کرلیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت پر خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ٹرائل کے لئے ملک بھر سے آنے والے کھلاڑیوں میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کا انتخاب سابق اولمپیئن وسیم فیروز، حنیف خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس کی نگرانی میں کیا گیا ہے۔

ٹرائل کے آخری روز ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی بھی موجود تھے۔ انہوں نے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کھیل کے میدان میں بھرپور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اور ادارہ کی شناخت بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اضافی سہولیات فراہم کرے گا جبکہ کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار لانے کے لئے ملک کے نامور کھلاڑی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

ادارہ ترقیات خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ اسماء شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز منشی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :