الیکشن کمیشن نے اپنے تمام افسران اور سٹاف سے الیکشن کمیشن آفیسرز و سٹاف رولز 2018ء کے مسودہ پر 5 نومبر تک تجاویز اور اعتراضات مانگ لئے

منگل 23 اکتوبر 2018 22:08

الیکشن کمیشن نے اپنے تمام افسران اور سٹاف سے الیکشن کمیشن آفیسرز و ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے اپنے تمام افسران اور سٹاف سے الیکشن کمیشن آفیسرز و سٹاف رولز 2018ء کے مسودہ پر 5 نومبر تک تجاویز اور اعتراضات طلب کئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017ء کی شق 239 اور 6(2) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مسودہ کو اپنی ویب سائیٹ پر ڈالتے ہوئے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد، صوبائی ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ ملک بھر میں قائم فیلڈ آفسز میں کام کرنے والے اپنے افسران اور ملازمین اور دیگر متعلقہ حکومتی اداروں سے اس قانون پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام 5 نومبر تک اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہیں۔