صحافی جمال خاشقجی کی باقیات سعودی قونصل جنرل کے گھر کے لان سے مل گئیں

جمال خاشقجی کے جسم کو کاٹا گیا ہے ،ْچہرہ مسخ کیا گیا ہے ،ْ برطانوی ٹی وی کی رپورٹ

منگل 23 اکتوبر 2018 22:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) برطانوی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کی باقیات مل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی روڈینا پارٹی کے رہنما داغو پیرینک نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے جسمانی اعضاء ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی کے گھر کے باغ میں واقعہ کنویں سے مل گئے ہیں۔

ایک دوسری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے جسم کے اعضاء سعودی قونصلر جنرل کے گھر سے ملے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے جسم کو کاٹا گیا ہے اور ان کا چہرہ مسخ کیا گیا ہے۔قبل ازیں ترک صدر طیب اردوان نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے تمام حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔