بی ایم ڈبلیو نے فروخت شدہ 10 لاکھ کاریں واپس منگوالیں

بی ایم ڈبلیو کی ڈیزل کاروں کے اخراج کے نظام کی خرابی کے باعث کار میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے ،ْکمپنی

منگل 23 اکتوبر 2018 22:16

بی ایم ڈبلیو نے فروخت شدہ 10 لاکھ کاریں واپس منگوالیں
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) جرمنی کی معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے ڈیزل کاروں میں ‘تکنیکی خرابی’ کے انکشاف پر دنیا بھر سے اپنی 10 لاکھ 60 ہزار کاریں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ ڈیزل کاروں کے اخراجی نظام میں خرابی سامنے آئی ہے اس حوالے سے کمپنی نے بتایا کہ بی ایم ڈبلیو کی ڈیزل کاروں کے اخراج کے نظام کی خرابی کے باعث کار میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

بی ایم ڈبلیو کے ایک گروپ نے بتایا کہ خراب گیس ری سرکولیشن کولر کے باعث کولنگ پائپ میں رساؤ ہو سکتا ہے اور انتہائی صورت میں کار میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔بی ایم ڈبلیو نے اگست میں تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار کاروں کی واپسی لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب مزید خرابی منظر عام پر آنے کے بعد مجموعی طور پر 10 لاکھ 60 ہزار کاریں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کمپنی نے مارچ 2007 سے اگست 2011 کے درمیانی عرصے میں تیار ہونے والی بی ایم ڈبلیو ون سیریز، دی تھری سریز، زیڈ فور، ایکس پیڑول اور ڈیلز ماڈل کی 3 لاکھ 12 ہزار کاریں واپس منگوائی تھی۔بی ایم ڈبلیو نے جنوبی کوریا میں رواں برس تقریباً 30 کاروں میں آگ لگنے کے واقعات پر معذرت نامہ جاری کیا تھا ،ْگزشتہ برس سیفٹی کے مسئلے پر بی یم ڈبلیو نے 36 ہزار 410 پیڑول کاریں واپس لی تھیں۔بی ایم ڈیلیو حکام نے کہا کہ فروخت کنندہ سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں اور مالکان کو فوری طور پر کار مقامی ورکشاپ میں لانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔گروپ کے مطابق اگر اخراجی نظام میں خرابی کی نشاندہی ہوئی تو مطلوبہ حصہ تبدیل کردیا جائے گا۔