نوشہرہ خون سفید ہوگیا بھائی نے فائرنگ کرکے سکے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

دو بھتجے شدید زخمی نوشہرہ کے نواحی علاقے خورہ آباد رشکی میں معمولی تکرار کے بعد سکے بھائی ملزم نورالوہاب نے اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں کے ساتھ گھر پر دھاوا بول دیا اندھا دھند فائرنگ کرکے بڑے بھائی اسرار کو موت کے گھات اتاردیادو نوں بھتجوں عدنان اور عمران کو شدید زخمی کردیا

منگل 23 اکتوبر 2018 22:20

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) نوشہرہ خون سفید ہوگیا بھائی نے فائرنگ کرکے سکے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا دو بھتجے شدید زخمی ۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے نواحی علاقے خورہ آباد رشکی میں معمولی تکرار کے بعد سکے بھائی ملزم نورالوہاب نے اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں کے ساتھ گھر پر دھاوا بول دیا اندھا دھن فائرنگ کرکے بڑے بھائی اسرار کو موت کے گھات اتاردیادو نوں بھتجوں عدنان اور عمران کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم حارث کو فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہوگیا۔ جابحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول اسرار کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ رسالپور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نورالوہاب کے دو بیٹوں حارث اور صدام کے قومی شناختی کارڈ میں مقتول بھائی کی زوجہ مسماة مملکت نے اپنے بیٹوں کے طور پر رجسٹر کروایا ہے جس کا تنازعہ کافی عرصہ سے چل رہا تھا مسماة مملکت نے دیور ملزم نور الوہاب کو دھمکی دی کہ تمارے دونوں بیٹوں کے قومی شناختی کارڈ میں بلاک کردونگی ۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے خورہ آباد رشکی میں خون کی ہولی سکے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا۔پولیس تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او کے مطابق بدقسمت خاندان کا تعلق باجود ایجنسی سے ہے یہ لوگ بھٹہ خشت میں مزدوری کرتے ہیں بڑے بھائی مقتول مسمی اسرار ولد جنت گل کی زوجہ مسماُة مملکت بی بی نے اپنے دیور ملزم نور الوہاب کے دونوں بیٹوں حارث اور صدام کے قومی شناختی کارڈ اپنی والدہ کے طور پر رجسٹر کروائیں مسماة مملکت بی بی اور مقتول اسرار نے اپنے بھائی کے ساتھ کچھ چیزوں پر تنازعہ چل رہا تھا جس پر اس کی بھابھی مسماة مملکت بی بی نے دھمکی دی کہ تمارے دونوں بیٹوں کے قومی شناختی کارڈ میں بلاک کردونگی جس پر ملزمان مشتعل ہوگئے گھر پر دھاوا بول دیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی اسرار کو موت کے گھات اتاردیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے دونوں بھتجے عدنان اور عمران پسران اسرار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے دونوں کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک اور نوجوان حارث ولد نورالوہاب کو بھی زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ لایا گیا۔تھانہ پولیس نے دونوں فریقین کی جانب سے مقدمات درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔