والد کے بعد بیٹے بھی حاضر ہوں، نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 اکتوبر 2018 21:21

والد کے بعد بیٹے بھی حاضر ہوں، نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر 2018ء) والد کے بعد بیٹے بھی حاضر ہوں، نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اب ان کے صاحبزادوں کی باری بھی آگئی ہے۔ نیب سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کیا ہے۔

نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کو 9 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔ دونوں بھائیوں کو نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے والد سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف تاحال نیب کی حراست میں ہیں۔ نیب سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف کئی کرپشن کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔ جبکہ دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار بیوروکریٹ فواد حسن فواد نے بھی شہباز شریف کیخلاف گواہی دے دی ہے۔ اس گواہی کے بعد ہی شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائے گئی۔