ہیلمٹ کے بعد بیک مرر کی بھی پابندی عائد

یکم نومبر سے بیک مرر نہ ہونے پر موٹر سائیکل سواروں کا چالان کیا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 21:22

ہیلمٹ کے بعد بیک مرر کی بھی پابندی عائد
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) :ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ بیک مرر کے استعمال کو بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔یکم نومبر سے بیک مرر نہ ہونے پر موٹر سائیکل سواروں کا چالان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے تریفک کے معاملات کوبہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کئیے جارہے ہیں۔سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے ای چالاننگ کے اجراء کے بعد ٹریفک پولیس نے عدالت کے حکم پر لاہور کے چند حصوں میں ہیلمٹ کے استعمال کو لازم قرار دیا۔

بعد ازاں اس کا دائرہ کار پھیلا کر پورے لاہور میں ہیلمٹ کی پابندی لازم قرار دی گئی جسے اب پورے پنجاب میں لاگو کیا جارہا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ ماہ موٹرسائیکل ڈرائیور پر ہیلمٹ کی پابندی کروانے سے محکمہ صحت کی رپورٹ پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق رواں ماہ ہیلمٹ کی پابندی کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کے ہیڈ انجری کے کیسز میں 90 فیصد کمی آئی اور دیگر حادثات میں بھی کمی ہوئی۔

موٹر سائیکل سوار کے ہیلمٹ کی پابندی تمام مرد و خواتین پر عائد ہوگی۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اب ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ بیک مرر کا استعمال بھی لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ یکم نومبر سے مال روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے سائیڈ مرر استعمال کرنا بھی لازمی ہو گا اور خلاف ورزی کرنے پر دو سو روپے جُرمانہ عائد کیا جائے گا۔