تیسری تھل جیپ ریلی کے انتظاما ت شروع کر دئیے گئے

منگل 23 اکتوبر 2018 22:25

تیسری تھل جیپ ریلی کے انتظاما ت شروع کر دئیے گئے
ملتان۔ 23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) تین روزہ تیسری تھل جیپ ریلی کے انتظامات مکمل کرنے کیلئے مظفرگڑھ اورلیہ کی انتظامیہ کے علاوہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کی طرف سے جاری کاموںمیں تیزی آگئی ہے ، اس سلسلے میں سینئر ٹورازم آفیسرز ٹی ڈی سی پی ملتان شیخ اعجاز آج ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ سے مل کر ریلی کی180کلومیٹر روٹ کاموقع اورانتظامات کوفائنل کریں گے ، تیسری تھل جیپ ریلی جوملتان کے قریب ہیڈ محمد والا کے پاس سے شروع ہوکر ضلع مظفرگڑھ اورضلع لیہ کے 180کلومیٹر کے دشوار گزار ورٹ پرمحیط ہوگی کا مڈ پوائنٹ تحصیل چوبارہ جبکہ اس کااختتام واپس ہیڈ محمد والا پرہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :