وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں ڈیف ریچ سکول کا افتتاح کردیا

منگل 23 اکتوبر 2018 22:36

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں ڈیف ریچ سکول کا افتتاح کردیا
سکھر ۔ 23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کے روز سکھر میں حکومت سندھ کے محکمہ اسٹیوٹا اور ڈیف ریچ کی جانب سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے گئے نیو کمپلیکس گولیمار انڈسٹریز ایریا میں ڈیف ریچ اسکول کاافتتاح کیا، ڈیف ریچ پروجیکٹ کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیف ریچ اسکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی کامیاب مثال ہے جسے آگے لے کر جائیں گے ۔

اس وقت اسٹیوٹا اور ڈیف ریچ کے کراچی ، سکھر اور نوابشاہ میں اسکول چل رہے ہیں جہاں پر 60 کلومیٹر تک بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں ڈیف ریچ پروگرام کے بانی رچرڈ گیری Richard Geary) ) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں 10 لاکھ گونگے بہرے بچے ہیں جن میں سندھ کے 3 لاکھ بچے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈیف ریچ کے ملک بھر میں 6اسکول ہیں جہاں پر ڈیف بچوں کو سائین لینگیوئیج پڑھائی جاتی ہے جس کے 6 ہزار الفاظ ہیں ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں پیار کیاجبکہ اسکول کے بچوں نے اپنی پینٹنگ وزیراعلیٰ کو تحفتا دی، بعد ازاںوزیراعلیٰ سندھ نے اسکول کے احاطے میں درخت لگائے ۔

متعلقہ عنوان :