سید خورشید شاہ سے سکھر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

منگل 23 اکتوبر 2018 22:41

سید خورشید شاہ سے سکھر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
سکھر ۔ 23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) سکھر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے وفد نے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ سے ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد نے سید خورشید احمد شاہ کو انڈسٹری پر اثرات اور لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سید خورشید احمد شاہ نے اسمبلی فلور پر اس مسلے کو اجاگر کرنے کا یقین دلوایا اور کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے ایڈورٹائزرز بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔وفد میں چودھری اظہر حسنین، ندیم خان، سلیم مہر، شعیب آرائیں، صلاح الدین و دیگر موجود تھے۔