عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طلبہ نے بھی ایوان کی کارروائی دیکھی

منگل 23 اکتوبر 2018 22:43

پشاور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طلبہ بھی آئے ،منگل کو ہونیوالے اجلاس کے دوران عبدالولی خان یونیورسٹی کے ایک درجن سے زائد طلباء وطالبات نے اسمبلی کارروائی دیکھی وہ مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے جنہیں سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمدغنی نے خوش آمدیدکہا اورسیکرٹری اسمبلی کوہدایات جاری کیں کہ باقاعدگی سے طلباء کو اسمبلی آنے کی دعوت دیں تاکہ وہ اسمبلی رولزسے آگاہی حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :