اسلام آباد: نائیجیرین باشندوں سے 85 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بر آمد

اسلام آباد پولیس نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں 3 نائیجیرین باشندے گرفتار کرلیے

منگل 23 اکتوبر 2018 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں 3 نائیجیریین باشندوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بر آمد ہوئیں۔گرفتار کیے گئے تینوں افراد پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں 3 نائیجیریین باشندوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بر آمد ہوئیں۔گرفتار کیے گئے تینوں افراد پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹریٹ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 800 گرام ہیروئن، 250 گرام کوکین، اور 300 گرام میریوانا ضبط کیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) محمد امین بخاری، جن کے احکامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی، نے سیکریٹریٹ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو سراہا۔محمد امین بخاری کا کہنا تھا کہ ’بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنے والے ایسے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘۔

انہوں نے تھانہ سیکریٹریٹ کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام نے رواں سال کے آغاز میں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے 67 فیصد یونیورسٹی کے طالب علم منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔راولپنڈی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے این ایف کے ڈائریکٹر نارتھ بریگیڈیئر حماد ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملک میں 76 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں جن میں سے 78 فیصد تعداد مردوں کی اور 22 فیصد خواتین کی ہے۔