ایف ایف سی نمائشی پلاٹوں کے ذریعے جدید زرعی ٹیکنالوجی زمینداروں تک پہنچا رہی ہے، عبدالجلیل جروار

زمیندار اپنے قریبی سونا ڈیلرکے ذریعے یا ایف ایف سی کے زرعی ماہرین سے اپنی زمین کا تجزیہ کروا سکتے ہیں

منگل 23 اکتوبر 2018 22:51

ایف ایف سی نمائشی پلاٹوں کے ذریعے جدید زرعی ٹیکنالوجی زمینداروں تک ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) منیجر ایف ایف سی عبدالجلیل جروار نے کہا ہے کہ ایف ایف سی نمائشی پلاٹوں کے ذریعے جدید زرعی ٹیکنالوجی زمینداروں تک پہنچا رہی ہے، زمیندار اپنے قریبی سونا ڈیلرکے ذریعے یا ایف ایف سی کے زرعی ماہرین سے اپنی زمین کا تجزیہ کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فارم ایڈوائزی سینٹرحیدرآباد کے زیر اہتمام کپاس کے نمائشی پلاٹ پر یوم کاشتکاراں کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے ترقی پسند کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فارم ایڈوائزری سینٹر کے منیجر عبدالجلیل جروار نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایف ایف سی صرف کھاد بنا کر بیچتی ہی نہیں بلکہ ملکی زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے بھی کوشاں ہے اس مقصد کی خاطر زرعی خدمات کا شعبہ قائم کیا ہوا ہے جو کی زمینداروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کی زمینوں اور پانی کے مفت تجزیہ کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے، زمیندار اپنے قریبی سونا ڈیلرکے ذریعے یا ایف ایف سی کے زرعی ماہرین سے اپنی زمین کا تجزیہ کروا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کے کاشتکاری کو بطور تجارت اختیار کیا جائے اچھی منصوبہ بندی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے کاشتکاروں کو چاہیے کے وہ ہر آنے والی فصل کی منصوبہ بندی کریں اور اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوے فصل کاشت کریں، انہوں نے کہا کہ فصلوں کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے کھادوں کا متوازن استعمال ناگزیر ہے، اجزائے کبیرا (یوریا، ڈی اے پی ، پوٹاش) کی ساتھ ساتھ جزائے صغیرہ زنک اور بوران کا استعمال بہت ضروری ہے، ایف ایف سی کے زرعی ماہر محمد طیب نے شرکاء کو نمائشی پلاٹ پر اپنائی گئی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوے کہا کہ بروقت کاشت، صحت مند بیج کا انتخاب،جڑی بوٹیوں کا مناسب تدارک، متوازن کھادوں کا استعمال اور کیڑوں کامربوط انسداد ہی کپاس کی آچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال بہت ضروری ہے، خاص طور پر ڈی اے پی فصل کو جلد پھل گڈی کی طرف مائل کرنے ، جڑوں کی بہتر نشونما اور پھٹی کے وزن میں آضافہ کر کے کپاس کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، زمینداروں کو چاہیے کے وہ کپاس سمیت ہر فصل میں زمین کے تجزیہ کے مطابق ڈی اے پی کا استعمال ضرور کریں، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محمدرفیق راہو نے علاقے میں نمائشی پلاٹ لگانے پر ایف ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کی ایف ایف سی علاقے کی زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے ابادکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی زمینوں کا مفت تجزیہ کروایں اور کھادوں کا متوازناستعمال کر کے اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :