خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی کل گرفتاری کا امکان
خواجہ برادران نے حفاظتی ضمانت کروا رکھی ہے جس کی مدت کل ختم ہو گی،توسیع نہ ملنے پر دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا
سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 22:00
(جاری ہے)
اگلی پیشی میں خواجہ برادران کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری طرف چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور دونوں کی حفاظتی ضمانت ختم ہوتے ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔حفاظتی ضمانت کی مدت کل ختم ہونے جارہی ہے جس کے بعد خواجہ برادران نے حفاظتی ضمانت کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم اگر عدالت کی جانب سے انکو توسیع نہیں ملتی تو انکو کل ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔تاہم یہ بھی خبر ہے کہ ان کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتساب عدالت کا گھیراؤ کرنے اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے لیکن حکومت نے بھی سخت اقدامات کے تحت رینجرز کو طلب کر کے نیب کورٹ کا حفاظتی گھیراؤ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ واضح ہو کہ 15 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ خواجہ برادران کی 24 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.