Live Updates

سعودی عرب سی پیک منصوبے میں 10 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا

شاہ سلمان سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی جو ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی وزیراعظم کا پاکستان سے روانگی سے قبل یہ بیان کہ کوئی بھی واقعہ یا حادثہ پاک سعودی عرب رشتے کو کمزور یا منقطع نہیں کر سکتا، شاہ سلمان کا اعتراف

منگل 23 اکتوبر 2018 23:03

سعودی عرب سی پیک منصوبے میں 10 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) سعودی عرب سی پیک منصوبے میں 10 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق شاہ سلمان سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی جو ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔ شاہ سلمان نے اعتراف کیا کہ وزیراعظم کا پاکستان سے روانگی سے قبل یہ بیان کہ کوئی بھی واقعہ یا حادثہ پاک سعودی عرب رشتے کو کمزور یا منقطع نہیں کر سکتا سعودی حکومت اور عوام کے لئے نہایت حوصلے کا پیغام تھا۔

شاہ سلمان نے وزیراعظم کی اس خاص موقع پر اپنے سرکردہ وزرائ کے ہمراہ سعودی عرب آمد پوری دنیا کے لئے ایک پیغام ہے۔ سعودی عرب اپنے عظیم برادر ملک کو کبھی کسی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران شاہ سلمان نے وزیراعظم کو دیر تک بغل گیر رکھا۔ شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد سعودی سینئر اہلکاروں نے وزیر خزانہ سے الگ سے ملاقات کی اور سی پیک میں بھاری سرمایہ کاری پر معاملات طے کئے۔ 10 بلین ڈالر کی رقم میں سعودی حکومت کا بڑا حصہ شامل ہو گا جبکہ دنیا بھر میں سعودی تاجر اور سرمایہ کار بھی اس پیکج میں شامل ہونگے۔ یہ سرمایہ کاری ایک سال میں مکمل کی جائے گی یعنی 10 بلین ڈالر کا سرمایہ 2019ئ کے اختتام تک پاکستانی معیشت میں سامل۔ہو جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات