Live Updates

وزیراعظم عمران خان دنیا کے 50 بااثر ترین مسلمان رہنماوں کی فہرست میں شامل کر لیے گئے

مفتی اعظم پاکستان شیخ محمد تقی عثمانی، اور معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل بھی فہرست میں شامل

muhammad ali محمد علی منگل 23 اکتوبر 2018 22:15

وزیراعظم عمران خان دنیا کے 50 بااثر ترین مسلمان رہنماوں کی فہرست میں ..
ریاض (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان دنیا کے 50 بااثر ترین مسلمان رہنماوں کی فہرست میں شامل کر لیے گئے، مفتی اعظم پاکستان شیخ محمد تقی عثمانی، اور معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل بھی فہرست میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا کے بااثر ترین مسلمان رہنماوں کی فہرست جاری کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان بھی دنیا کے 50 بااثر ترین مسلمان رہنماوں کی فہرست میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جاری کردہ فہرست میں مفتی اعظم پاکستان شیخ محمد تقی عثمانی اور معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل بھی شامل ہیں۔ اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں مفتی اعظم پاکستان شیخ محمد تقی عثمانی چھٹے، وزیراعظم عمران خان 15 ویں جبکہ مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ترک صدر کا اسلامی دنیا کا سب سے بااثر لیڈر قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں شامل دیگر مسلمان رہنماوں کے نام ملاحظہ کیجیے:


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات