Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے

کوئی بھی واقعہ یا حادثہ اب پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے کو کمزور یا منقطع نہیں کر سکتا، عمران خان سے ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی جو ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اعتراف

muhammad ali محمد علی منگل 23 اکتوبر 2018 22:21

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے ہیں، سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی واقعہ یا حادثہ اب پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے کو کمزور یا منقطع نہیں کر سکتا، عمران خان سے ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی جو ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔

عرب میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب تاریخی ثابت ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ایک ماہ کے عرصے کے دوران 2 مرتبہ ملاقات کرنے کے بعد سعودی ولی عہد نے خوشگوار ردعمل دیا ہے۔ منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کرنے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی۔

(جاری ہے)

کوئی بھی واقعہ یا حادثہ اب پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے کو کمزور یا منقطع نہیں کر سکتا۔ عرب میڈیا کے مطابق عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔ سعودی عرب سی پیک منصوبے میں 10 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق شاہ سلمان سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی جو ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی۔ سعودی شاہ سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو دیر تک بغل گیر رکھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات