فرانسیسی سفیر کا انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کادورہ

منگل 23 اکتوبر 2018 23:04

پشاور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیرلے (Marc Barely) نے گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا ۔ انہوں نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین سے ملاقات کی اوردو طرفہ امور پر بحث کی۔ ملاقات کے دور پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف خان اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان بھی موجود تھے۔

مسٹر مارک نے کہا کہ فرانس یورپ کیلئے پاکستانی طلباء کیلئے گیٹ وے بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر المنائی (Alumni)سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔ جس کا مقصد پاکستانی یونیورسٹیوں کیساتھ سائنس اور تحقیق کے شعبوں میں تعلقات کو استور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور فرانس کے مابین تعلیم اور ثقافت کے میدان میں اچھے سفارتی تعلقات قائم رہے ہیں۔

انہوں فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ آئندہ سال فرانس میں منعقد ہونے والے تعلیم اور ثقافت کے حوالے سے نمائش میں حصہ لیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا۔اس موقع پرانجینئرنگ یونیورسٹی کے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹ نور محمد، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ارباب، ڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے عرفان، ڈین فیکلٹی آف الائیڈ سائسنز پروفیسر ڈاکڑ سراج الاسلام، رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان، چیئرمین شعبہ کیمیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔