Live Updates

برسوں پرانا ساتھ ،مگر نئے انداز میں

وزیر اعظم عمران خان اور اماراتی وزیراعظم کی عہد جوانی میں ایک ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 23:00

برسوں پرانا ساتھ ،مگر نئے انداز میں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) :وزیر اعظم عمران خان اور اماراتی وزیراعظم کی سعودی بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں ایک ساتھ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد دونوں رہنماوں کی عہد جوانی میں ایک ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روزسعودی عرب پہنچ چکے جہاں انہوں نے آج بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار کی دعوت دی جس میں بڑے پیمانے پر سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے اورمذکورہ کانفرنس میں ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے ساتھ اس وفد میں شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داود سیمت متعدد اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم کو جس طرح کی پذیرائی ملی اسکی مثال حالیہ عرصے میں نہیں ملتی۔جب وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہہنچے تو مدینہ کے گورنر نے انکا استقبال کیا جبکہ ریاض پہنچنے پر بھی وزیر اعظم پاکستان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو اس کانفرنس میں مرکزی خطاب کرنے کا موقع بھی دیا گیا جس میں وزیر اعظم نے پاکستانی موقف کو دنیا کے سامنے رکھا اور دنیا بھر سے آئے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی نشست متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کے ساتھ رکھی گئی۔دونوں وزراء اعظم نے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر اس کانفرنس میں شرکت کی۔
ایسے میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو وزیر اعظم عمران خان اور شیخ محمد بن راشد المکتوم کے عہد جوانی کی تصویر ہے جس میں دونوں شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

انکی اس تصویر کی یاد اس لئیے تازہ کی گئی کیونکہ آج ایک عرصے بعد انکی ایک اور تصویر سامنے آئی ہے مگر اب یہ دونوں شخصیات وزرائے اعظم بن چکی ہیں۔عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم جبکہ شیخ محمد بن راشد المکتوم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات