Live Updates

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت یکدم 66 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گر گئی، پاکستان کو فائدہ ملنے کا قوی امکان

muhammad ali محمد علی منگل 23 اکتوبر 2018 23:57

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت یکدم 66 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گر گئی، پاکستان کو فائدہ ملنے کا قوی امکان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں یکم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

تاہم منگل کی شب میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 66 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی واقع ہونے سے پاکستان کو بہت بڑا فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں آنے والے مہنگائی کے طوفان کے باعث تحریک انصاف کی حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی تازہ ترین قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرول سستا ہو جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کی امداد اور تین ارب ڈالرز کا ادھار تیل دینے کے باعث بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کے باعث مہنگائی میں بھی کمی واقع ہو گی۔ یوں موجودہ حکومت پر ڈالے جانے والا دباو بہت حد تک کم ہو جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات