کریم پورہ میں طلبہ کو گھر لے جانے والی کیری سوزوکی میں آتشزدگی سے گاڑی جل کر خاکستر

بدھ 24 اکتوبر 2018 10:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) ایبٹ آباد کے علاقہ کریم پورہ میں طلبہ کو گھر لے جانے والی کیری سوزوکی میں آتشزدگی سے گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔ گاڑی میں سوار تمام بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کیری سوزوکی نمبر ایل ای بی 9857 سکول کے طلبہ کو ان کے گھر لے جا رہی تھی کہ کریم پورہ کے مقام پر گاڑی میں آگ بھڑگ اٹھی۔ گشت پر مامور پولیس موبائل میں موجود ہیڈ کانسٹیبل زنفر خان نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے گاڑی میں سوار سارہ، عبدالہادی، ہادیہ، تابر جدون، عامر شہزاد، توصیف، میمونہ نایاب اور نور حرم کو بحفاظت گاڑی سے نکال لیا۔ امدادی سرگرمیوں میں مقامی لوگوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔