وائلڈ لائف میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، صرف ضلع تورغر کے امیدوار بھرتی ہوں گے، ڈی ایف او نیاز محمد

بدھ 24 اکتوبر 2018 10:40

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف نیاز محمد نے کہا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی، کسی دوسرے ضلع سے کسی صورت بھرتی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف کے دفتر وائلڈ لائف سے جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال کی جائے گی اور تمام بھرتی میرٹ پر ہو گی اور ضلع تورغر کے امیدوار کے علاوہ دیگر اضلاع کے امیدوار بھرتی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اچھے نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔