ہری پور کے علاقہ شکر شاہ روڈ میں آوارہ کتے کے حملہ میں ایک خاتون سمیت 15 طالب علم زخمی

بدھ 24 اکتوبر 2018 10:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) ہری پور کے علاقہ شکر شاہ روڈ میں آوارہ کتے کے حملہ میں ایک خاتون سمیت 15 طالب علم زخمی ہو گئے، زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صبح سویرے مختلف نجی سکولوں کے بچے پرانا نادرا آفس کے پاس گاڑیوں سے اترے ہی تھے کہ آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 15 بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

والدین کے مطابق آوارہ کتوں کی وجہ سے بچے ہر روز خوف و ہراس کا شکار رہتے ہیں، بارہا شکایات کے باوجود ٹی ایم اے حکام نے آوارہ کتے مارنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں آٹھائے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے بھی سکول کے بچوں پر آوارہ کتے کے حملہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم اے حکام سے فوری طور پر آوارہ کتے مار مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے آئے روز متعدد لوگ زخمی ہوکر ویکسی نیشن کیلئے ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :