ہری پور کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون رسہ کشی کا زونل چیمپئن بن گیا

بدھ 24 اکتوبر 2018 10:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) ہری پور کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون رسہ کشی کا زونل چیمپئن بن گیا۔ پریس سیکرٹری عماد اعجاز کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون ہری پور کے گرائونڈ میں ہری پور زون کی رسہ کشی ایونٹ کا افتتاح کیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان، زونل سیکرٹری جمیل خان، پرنسپل بشارت خان، پرنسیل امین داد، پرنسپل محمد ارشد اور پرنسپل رفاقت خان نے شرکت کی اور ہری پور زون کی تمام ٹیموں اور ان کے انچارج صاحبان نے بھرپور شرکت کی اور بڑے کانٹے دار مقابلے ہوئے اور تمام ٹیموں نے سخت مقابلے کئے اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون ہری پور اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بگڑہ فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فائنل میں کانٹے دار مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون ہری پور نے رسہ کشی کے زونل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس شاندار کامیابی پر ضلعی سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون ہری پور کی ٹیم اور آفیشلز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :