ہری پور کے تحصیل ناظم نے جشن آزادی کے موقع پر بہترین سجاوٹ پر حبیب افضل عرف مون کو 50 ہزار کا انعام دیدیا

بدھ 24 اکتوبر 2018 10:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) جشن آزادی کے موقع پر کالج روڈ پر سجاوٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر حبیب افضل عرف مون کو تحصیل ناظم طارق خان نے 50 ہزار روپے انعام دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر شہر بھر میں مختلف مقامات پر پاکستان کے اہم مقامات اور دفاع کے حوالہ سے سجاوٹ کی گئی جس کا تحصیل ناظم طارق خان نے دیگر افسران کے ساتھ دورہ کیا جس کے دوران گرلز کالج روڈ پر مون فرینڈز کی جانب سے کی گئی سجاوٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا اور گذشتہ روز تحصیل ناظم ہری پور کے دفتر میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مون فرینڈ ز کی جانب سے حبیب افضل عرف مون کو تحصیل ناظم طارق خان نے 50 ہزار روپے کا پہلا نقد انعام دیا گیا جس پر حبیب افضل نے تحصیل ناظم اور ٹی ایم اے کے دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال جشن آزادی کی مناسبت سے سجاوٹ کر کے عوام کو یہ پیغام دینے کی کو شش کی جاتی ہے کہ یہ ملک ہمارا اور اس کی ترقی اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :