Live Updates

خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے دائر انتخابی عذرداری پر سماعت یکم نومبر تک ملتوی

بدھ 24 اکتوبر 2018 14:02

خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے دائر انتخابی عذرداری پر سماعت یکم نومبر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے نااہلی کے لیے دائر انتخابی عذرداری پر (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کو جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ۔ مسٹر جسٹس مامون الرشید نے این اے 73 سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار عثمان ڈار کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری پر سماعت کی ۔

جس میں موقف اپنایا گیا کہ خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔ مزید کہا گیا کہ حلقے میں قائم 53پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ بیگز انتخابات کے اگلے روز جمع کرائے گئے۔کامیاب امیدوار کی کامیابی کا تناسب انتہائی کم ہے اس لئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جا ئے اوراین اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ مسٹر جسٹس مامون الرشید نے خواجہ آصف کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات