سندھ دھرتی اولیاء اور صوفیائے ا کرام کی سرزمین ہے جہاں سے انسانیت کے لئے بلا امتیاز پیار محبت اور امن کا درس ملتا ہے،گورنر سندھ عمران اسماعیل

بدھ 24 اکتوبر 2018 14:41

سندھ دھرتی اولیاء اور صوفیائے ا کرام کی سرزمین ہے جہاں سے انسانیت کے ..
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی اولیاء اور صوفیائے ا کرام کی سرزمین ہے جہاں سے انسانیت کے لئے بلا رنگ و نسل، مذہب پیار محبت اور امن کا درس ملتا ہے انہوں نے کہا کہ پیار و محبت سندھ کا زیور ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ بھٹ شاہ کی برکات کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مہربانی و کرم اسی طرح ہم پر ہوتا رہے گا انہوں نے کہا کہ اگر ہم شاہ عبداللطیف بھٹائی کے دیئے ہوئے پیغام پر چلیں گے تو ہمیں کامیابی نصیب ہوگی وہ بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 275 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا درگاہ پر چادر چڑھاکر افتتاح کرنے کے بعد درگاہ کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف فراز ڈیرو، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور علی مہیسر، ڈی سی مٹیاری پرویز احمد بلوچ، ایس ایس پی مٹیاری سید زاہد حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میںگورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بھٹ شاہ کو مذہبی سیاحتی علاقہ میں تبدیل کیا جائے تاکہ نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک سے بھی سیاح آکر یہاں سے استفادہ کرسکیںانہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کام کریں اور سندھ میں بھی تبدیلی لائیںایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری جانب سے زائرین کو درگاہ میں آنے سے روکنے کی کوئی بھی ہدایت نہیں دی گئی ہے جبکہ پہلی مرتبہ افتتاح کے موقع پر بھی مزار پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی حالیہ ملاقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ ایسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور اس سے کچھ فرق نہیں پڑتاقبل ازیں گورنر سندھ نے درگاہ کے احاطے میں شاہ جو راگ سنا اوردرگاہ کے احاطے میں رکھے ہوئے ہاتھ سے لکھے ہوئے تاریخی و نایاب قرآن پاک کے نسخے اور شاہ جو رسالو کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر گورنر سندھ نے غریب اور مستحق خواتین میں کپڑے و دیگر تحائف تقسیم کئے۔