گزشتہ دس سالوں میں سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل قائم

ایدیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو ٹربیونل کی سربراہی کرینگے ،عوام آتشزدگی کے واقعات سے متعلق معلومات فراہم کرسکتے ہیں

بدھ 24 اکتوبر 2018 15:27

گزشتہ دس سالوں میں سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) پنجاب میں گزشتہ دس سالوں کے دوران مختلف سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے یک رکنی ٹربیونل تشکیل دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹربیونل کی سربراہی ایدیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کریں گے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آتشزدگی کے واقعات سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات سے متعلق ٹربیونل کو آگاہ کریں ۔ محکمہ داخلہ نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ٹربیونل آئندہ دو روز میں باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گا۔

متعلقہ عنوان :