ہنر مند افراد بنانے سے اقوام ترقی کرتی ہیں ،ْ

سربلندی کیلئے انفرادی و اجتماعی سطح پر سیکھنے اور سرٹیفیکیشن پر انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

بدھ 24 اکتوبر 2018 15:44

ہنر مند افراد بنانے سے اقوام ترقی کرتی ہیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ ہنر مند افراد بنانے سے اقوام ترقی کرتی ہیں ،ْ سربلندی کے لئے ہم سب کو انفرادی و اجتماعی سطح پر سیکھنے اور سرٹیفیکیشن پر انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے ،ْطلبہ ،ْ ملازمین اور فیکلٹی ممبرز بغیر کسی خوف کے ٹیک ایجوکیشن فائونڈیشن کے ایم ایس آفس اسپیشلسٹ سرٹیفیکیشن کا امتحان سرٹیفیکیٹ کے حصول تک بار بار دیں۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ایم ایس آفس اسپیشلسٹ سرٹیفیکیشن پر منعقدہ ایک روزہ قومی سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے طلبہ کو ایم ایس آفس کے ماہر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے ڈی جی خان ،ْ میر پور ،ْ لاہور ،ْ فیصل آباد ،ْ رحیم یار خان ،ْ ملتان ،ْ خیبر پختونخواہ ،ْ بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی امتحانی مراکزقائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی بتدریج آئی سی ٹی کی جانب بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دور بدل چکا ہے ،ْ اب طلبہ کو گھر پر آئی فون ،ْ آئی پیڈ ،ْ ٹیبلٹ ،ْ لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے جس کی وجہ سے ہمارے پاس آنے سے قبل وہ ہر چیز سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ٹیک فائونڈیشن کی صدر ،ْ سینیٹر رخسانہ زبیری نے اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفسسز میں امتحانی مراکز قائم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ناصر محمود کا شکریہ ادا کیا۔

رخسانہ زبیری نے کہا کہ ڈاکٹر ناصر محمود نے ایم ایس آفس سرٹیفیکیشن کے امتحانات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور انتہائی قلیل مدت میں ٹیک فائونڈیشن کو یونیورسٹی کے اندز امتحانی مرکز کی سہولت فراہم کردی ہے۔سیمینار کے دیگر مقررین میں شعبہ کمپوٹر سائنس کے انچارج ،ْ ڈاکٹر معیز الدین صدیقی ،ْ ڈائریکٹر آئی سی ٹی ،ْ اجمل فاروق ،ْ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز ،ْ رانا طارق جاوید ،ْ ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ احسن شکور اور فائونڈیشن کے امتحانات کے انچارج عبدالمالک شامل تھے۔ڈاکٹر ناصر محمود نے یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کیلئے گذشتہ چار سال کے دوران کئے گئے اقدامات پر بھی اظہار خیال کیا۔