منشا بم کے گھر پر چھاپے کے دوران لاکھوں روپے نقدی و اسلحہ بر آمد

منشا بم نے سرکاری زمین سے دس سال میں 6 کروڑ کمائے۔ ایس پی معاذ ظفر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 اکتوبر 2018 16:31

منشا بم کے گھر پر چھاپے کے دوران لاکھوں روپے نقدی و اسلحہ بر آمد
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2018ء) :منشا بم کے گھر پر چھاپے کے دوران لاکھوں روپے نقدی و اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے پی آئی اے کالونی میں منشا بم کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔چھاپے کے دوران لاکھوں روپے نقدی اور بڑی تعداد میں اصلحہ بر آمد ہوا ہے۔ایس پی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ منشا بم نہ صرف قبضہ مافیا تھا بلکہ جرائم پیشہ بھی تھا۔

منشا بم نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے کرائے پر دی اور 10سال کے دوران 60 کروڑ کمائے۔ایس پی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ منشا بم کی بینک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والا منشاء بم پولیس کے چھاپے کے دوران مزاحمت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے لاہور میں قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشاء بم کی 3 اکتوبر کی رات بارہ سے ایک بجے کے درمیان اپنے ڈیرے پر آمد متوقع ہے جس کے بعدپولیس نے اپنے دو اہلکاروں کو وہاں ڈیرے پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا۔ ایس پی صدر معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جب منشاء بم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ موجود گارڈز نے مزاحمت شروع کر دی اور منشاء بم پولیس ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا ۔

البتہ پولیسنے منشاء بم کی گاڑی قبضے میں لے لی تھی۔ جس کے بعد 15 اکتوبر کو منشا بم نے خود ہی سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔منشا بم پولیس کی تحویل میں ہے البتہ منشا بم کے بیٹے طارق منشا نے عدالت سے 5 روزہ حفاظتی ضمانت حاصل کر لی ہے۔کہ لاہور میں قبضہ مافیا منشا بم نے 15 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو کر خود گرفتاری دی تھی۔

منشا بم سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوا اور کہا کہ میں خود کو عدالت کے حوالے کرنے آیا ہوں۔ میں پولیس سے چھُپ کر چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آیا ہوں، اگر چیف جسٹس نہ ملے تو میں انتظار کروں گا۔ منشا بم نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ میں ایک خاندانی بندہ ہوں اور میں نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا۔اس پر اسلام آباد پولیس نے منشا بم کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔