مارکیٹ کمیٹیوں،امن کمیٹیوں،زکوٰة کمیٹیوں اور ترقیاتی کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل ہوگی ‘عثمان بزدار

ارکان ا سمبلی کے مسئلے ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے،جو رکاوٹ ڈالے گااس کیخلاف ایکشن لیں گے،ہرکام میرٹ کے مطابق ہوگا وزیراعلیٰ کا نکلسن روڈ کو نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، اس ضمن میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم،مافیازکے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی ہوگی‘وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان ،سرگودھا ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب

بدھ 24 اکتوبر 2018 17:43

مارکیٹ کمیٹیوں،امن کمیٹیوں،زکوٰة کمیٹیوں اور ترقیاتی کمیٹیوں کی دوبارہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی سے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گااوران رابطوںمیں کمی نہیں آنے دیںگے۔ارکان ا سمبلی کے مسئلے ترجیحی بنیادوں پر حل ہوںگے، جو رکاوٹ ڈالے گااس کے خلاف ایکشن ہوگااورتمام کام میرٹ کے مطابق ہوںگے۔مارکیٹ کمیٹیوں،امن کمیٹیوں،زکوٰة کمیٹیوں اور ترقیاتی کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل ہوگی اوران کمیٹیوںمیں اراکین اسمبلی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ارکان اسمبلی کو ان کا پورا حق دیںگے۔وزیراعلیٰ نے نکلسن روڈ کو نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں فوری اقدامات کر کے سڑک کو نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے نام پر منسوب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ پنجاب اسمبلی میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن اورسرگودھا ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پراراکین اسمبلی کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت صوبے کے ہر شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنائیںگے۔وزیراعلیٰ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا اورکہا کہ مافیا زکے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی ہوگی۔قبضہ مافیا اورتجاوزات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انہوںنے کہا کہ قبضہ مافیااورتجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران غریبوں کو تنگ نہیں کیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ اراضی سینٹرز میں عوام کی تکالیف کا اندازہ ہے اوراسی لئے دوردراز علاقوں کیلئے اراضی سینٹرزکی تعداد بڑھائی جائے گی اور جنوری تک اراضی سینٹرز میں واضح تبدیل نظر آئے گی۔موبائل اراضی سینٹرز آنے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق عوامی مسائل او رشکایات کا ازالہ کریں گے -لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم تک دور دراز علاقے کے عوام کی رسائی ممکن بنانے کے لئے 20موبائل وین جلد فراہم کریں گے -صوبہ بھر میں اراضی سینٹرز کی تعداد دگنی کر دیں گے -انہوںنے کہا کہ نشتر ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوںگے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق دورمیںغلط منصوبوں اورسکیموں کوشروع کیا گیالیکن ہم ایسے منصوبوں کیلئے وسائل نہیں دیںگے۔ڈیرہ غازی خان کے دوردراز علاقوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈ ز فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محکموں کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ہاتھ پر ہاتھ رکھنے سے کام نہیں چلے گا۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ہر صورت عوام کی خدمت کرنی ہے اورعوامی خدمت کیلئے ملکر کام کریںگے۔عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوںگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ارکان ا سمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز اور سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا-پنجاب میں عوام کو تبدیلی کا احساس ہو رہاہے - ڈویژن ِ اوراضلاع میں خود جاکر مسائل کاجائزہ لوں گا-ارکان اسمبلی کی مشاورت ضرور شامل ہو گی -انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کے مسائل جانتا اور سمجھتا ہوں ، حل کر کے دم لیں گے -واٹر سپلائی سکیم کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کریں گے -سرگودھا ڈویژن کے ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی فراہمی یقینی بنائیں گے -ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقے کے مسائل ،تجاویز اور سفارشات سے فرداً فردا ًآگاہ کیا-ارکان اسمبلی نے اجلاسوں کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ارکان اسمبلی سے ملاقات کی روایت شاندار ہی-ہر حلقے کے مسائل سے وزیراعلیٰ کا بذات خود آگاہی حاصل کرنا تبدیلی کاآئینہ دار ہی-سینئر صوبائی وزیر،صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بور ڈآف ریونیواور محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔