Live Updates

کرپشن کے خاتمے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ارمغان صادق

بدھ 24 اکتوبر 2018 18:30

لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن ، حکومت سمیت ہرکرپٹ شخص کا احتساب ہو گا، کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ، کرپشن کے خاتمے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ ملک میں احتساب اور کفایت شعاری کا آغاز ہی وزیر اعظم سے ہوگا،تحریک انصاف عوام کو اُن کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں امن و امان کو بھی بہتر بنائے گی‘ملک میں معاشی مضبوط اور خوشحالی کیلئے خود احتسابی لازم ہو چکی ہے‘ایک کروڑ نوکریوں سمیت قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں پر عمل کو یقینی بنایا جائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات