سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد

سابق امریکی صدربل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 اکتوبر 2018 18:39

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-24اکتوبر2018ء) :سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔بم برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ بہت بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔امریکہ میں دہشتگردی کا ایک سنگین واقعہ اس وقت ہوتے ہوتے رہ گیا ،جس وقت سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور انکی اہلیہ ہیلری کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر کی رہائش گاہ سے مشتبہ پیکٹ ملا تو پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ یہ کوئی معمولی پیکٹ نہیں بلکہ اس میں ایک بم تھا۔متعلقہ حکام نے بم کو قبضے میں لے کر سابق امریکی صدر کی رہائش گاہ کو کلئیر قرار دے دیا۔یاد رہے کہ بل کلنٹن 2 مرتبہ امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن سابقہ صدارتی امیدوار اور وزارت خارجہ جیسے اہم منصب پر بھی تعینات رہ چکی ہیں۔واضح ہو کہ ایک اور خبر کے مطابق اسی قسم کا پیکٹ صدر اوبامہ کے گھر بھی بھجوایا گیا تھا جسے روک لیا گیا۔